میرا اپنا کچھ نہیں
Nothing good belongs to me. For you take it all for yourself.
میرا اپنا کچھ نہیں
یہ درد اور اندھیرا
رات کو مجھے گھیرلیتا ہے
یاد دلاتا ہے
یہ سر و سامان بھاری ہے
یہ بھاری پن میرا ہے
لیکن یہ تمیز اور خلوص
یہ میرا نہیں
یہ پرورش کا کمال ہے
یہ تیرا ہے
پر وہ ٹوٹے رشتے
جو میری خاموشی کا باعث ہیں
وہ غلطی میری ہے
تھوڑا ہنس لیتی تو کیا تھا
طنز سن لیتی تو کیا تھا
وہ انبار میرا ہے
اور وہ محبت وہ محنت
وہ سب تمہارا
تو میرا کچھ نہیں؟
جو غلط ہوا وہ میرا ہے
جو اچھا ہوا وہ تیرا ہے
کچل دو بکھرا دو
جو بچے کچے حصے ہوں
انھیں بھی بانٹ دو
ھدی

